ابنا: عراق کے دارالحکومت بغدادمیں 12 کاربم دھماکوں اور ایک سڑک کنارے نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں 65 افراد ہلاک اور190سے زائد دیگر زخمی ہوگئے۔عراقی حکام کے مطابق سڑک کنارے نصب بم اور 12 کاربم دھماکے، بغدادکے اقتصادی علاقوں میں افطارکے بعد ہوئے ۔بارودسے بھری کاریں شاپنگ سینٹرز کے پارکنگ علاقے میں کھڑی کی گئی تھیں۔دھماکوں کی ذمے داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔عراق کے مختلف شہروں میں رمضان کے مہینے میں فائرنگ اور بم دھماکوں میں اب تک 250سے زائد افرادمارے جاچکے ہیں۔اس سے پہلے بعقوبہ میں مسلح افرادنے فائرنگ کرکے القاعدہ مخالف رہنماباسم محموداوران کے 2محافظوں کوقتل کردیاتھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
20 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 443111
عراق کے دارالحکومت بغدادمیں 12 کاربم دھماکوں اور ایک سڑک کنارے نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں 65 افراد ہلاک اور190سے زائد دیگر زخمی ہوگئے۔